اشاعتیں

2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کتاب "تاج الفقہا: احوال و آثار" پر تبصرہ

تصویر
  نام کتاب : تاج الفقہا : احوال و آثار مولف : محمد آفتاب مصباحی ناشر : خواجہ بک ڈپو مٹیا محل دہلی.  سن اشاعت: 2026 صفحات : 176 قینت : 180 روپے سوشل میڈیا کے توسط سے  کتاب "تاج الفقہا : احوال و آثار" کا سرورق نظر سے گزرا۔ میں نے سرورق دیکھا جس پر کتاب کے مؤلف کا نام ہمارے سینئر ساتھی محمد آفتاب مصباحی لکھا تھا. میں اس لقب "تاج الفقہا" سے نابلد تھا۔ اس لیے مجھے تجسس ہوا کہ یہ کون ہیں؟  میرے تجسس کو ختم کرنے کے لیے بنا میرے کہے آفتاب مصباحی صاحب نے بذریعہ ڈاک یہ کتاب بھیج دی.   پھر کیا تھا وقت نکال کر اس کتاب کو پڑھنے لگا ۔ ایک نشست میں کتاب کا ایک چوتھائی حصہ پڑھ گیا پھر اگلی نشستوں میں باقی حصہ بھی پڑھ گیا.   تاج الفقہا - دراصل بہار کے سیتا مڑھی  ضلع سے تعلق رکھنے والے با صلاحیت عالم دین حضرت مولانا و مفتی محمد ایوب رضوی صاحب کا لقب ہے ۔ جن کا انتقال 20 جون 2026 کو ہو گیا ۔ ان کے چہلم کے موقع پر ان کے  مخلص شاگرد مولانا محمد آفتاب مصباحی نے  ہدیہ خلوص کے طور پر انتھک محنت و جانفشانی سے یہ کتاب ترتیب دی اور اپنی محنت کی کمائی  سے...

بہارمیں208 نئے ڈگری کالجوں کا قیام: اردو کی اسامیاں صفر

تصویر
  بہارمیں 208 نئے ڈگری کالجوں کا قیام : اردو کی اسامیاں صفر ​ از : ڈاکٹر محمد حسین۔ جے نگر ،مدھوبنی ​ اردو زبان اپنی ہی جنم بھومی میں بارہا لسانی تعصب اور سیاسی عصبیت کا شکار ہوتی رہی ہے۔ اسے کبھی " غیروں کی زبان " قرار دیا گیا تو کبھی اسے صرف ایک مخصوص طبقے تک محدود کرنے کی کوشش کی گئی۔ تازہ ترین افسوسناک صورتحال ریاست بہار میں سامنے آئی ہے، جہاں حکومت نے 208 نئے ڈگری کالجز کے قیام کی منظوری تو دے دی ہے، لیکن ان کالجوں کے تعلیمی ڈھانچے سے اردو، عربی اور فارسی جیسے مضامین کو یکسر خارج کر دیا گیا ہے۔ ماضی میں حکومتی سطح پر اردو دشمنی کا یہ عالم ہوتا تھا کہ اسامیوں میں کٹوتی کر دی جاتی تھی یا کوئی قانونی گتھی الجھا دی جاتی تھی، لیکن اس بار تو نہایت دیدہ دلیری کے ساتھ ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو کے وجود کو ہی مٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔ 208 کالجوں میں اردو کے ایک بھی   اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست مختص نہ کرنا کھلے طور پر ...