اشاعتیں

2016 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بی جے پی اور ادھار : نئی بوتل میں پرانی شراب

بی جے پی اور آدھار : نئی بوتل میں پرانی شراب  محمد حسین ریسرچ اسکالر ،شعبہ اردو دہلی یو نی ورسٹی ۔ یو پی اے کی سرکار کے زمانے میں بی جے پی حزب اختلاف رہتے ہوئے جن قوانین اور پالیسی کے خلاف مورچہ بندی کرتی رہی اور پارلیمنٹ کی کارروائی میں رخنہ اندازی کرتی رہی ہے اب وہ خود ان تمام قوانین کو پاس کرانے کے لیے کمربند ہے ۔چاہے ریٹیل میں ایف ڈی آئی (راست غیرملکی سرمایہ کاری ) ہو یا جی ایس ٹی بل(گڈس اینڈ سروسس ٹیکس )یا حالیہ دنوں لوک سبھا میں پاس کردہ آدھار بل ۔بی جے پی نے حزب اختلاف رہتے ہوئے ان تمام بلوں کی پرزور مخالفت کی تھی اور اب وہ خود ان بلوں کو پاس کرا رہی ہے ۔حد تو یہ ہے کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں سرکار کی اکثریت نہیں ہے جس کے سبب بل پاس کرانے میں دشواری پیش آتی تھی تو اب سرکار نے یہ ہوشیاری دکھائی کہ اس بل کو’ مالیاتی بل‘ کے زمرے میں رکھ دیا ۔ مالیاتی بل ہونے کا یہ فائدہ ہے کہ اس میں راجیہ سبھا کو ترمیم کا اختیار نہیں ہوتا راجیہ سبھا صرف سفارشات کی تجویز دے سکتا ہے ۔اس کا سیدھا مطلب یہ ہوا کہ بل پاس کرانے میں سرکار کو کوئی دشواری نہیں پیش آئی کیوں کہ لوک

اٹل بہاری کے نام منی شنکر ائیر کا مکتوب

قوم پرستی پر جاری بحث کے دوران بی جے پی لیڈر اورسابق وزیر اعظم  اٹل بہاری کے نام سینئر کانگریسی لیڈر منی شنکر ایّر کا دلچسپ مکتوب محترم اٹل جی !  آپ کی اعلیٰ ظرف قیادت اور’ راج دھرم ‘ ہمیں بہت یاد آتی ہیں ۔ تحریر: منی شنکر ایّر ترجمہ : محمد حسین مجھے معلوم ہے کہ آپ سخت علیل ہیں ، اس لیے ممکن ہے کہ آپ میرا یہ خط نہ پڑھ سکیں ۔بلکہ میراخیال ہے کہ اس خط کو آپ کے سامنے پڑھا بھی جائے تب بھی شاید میری باتیں آپ کے ذہن میں نہ اترے۔لیکن گزشتہ چند دنوں سے ملک میں جو خوفناک صورت حال ہے ایسے میں آپ کی بہت یاد آئی اور میں خود کو آپ سے رابطہ کیے بغیر نہ رہ سکا ۔       جس وقت میں نوعمر ی کے مراحل طے کر رہا تھا اس وقت آپ اپنی نسل کے نو جوانوں میں ایک ہونہار سیاست داں تھے۔اس وقت بابائے قوم گاندھی جی کے بارے میں ہندی فلم کا ایک گانا بہت مشہور ہوا تھا جو مجھے بھی اور شاید آپ کو بھی بہت اپیل کرتا تھا ۔ دے دی ہمیں آزادی ،بنا کھڑگ،بنا ڈھال سابرمتی کے سنت تو نے کر دیاکما ل۔     اس وقت ہمیں ’عدم تشدد‘ پر بہت ناز تھا ۔ہم بندوق اور زور زبردستی کی سیاست سے سخت نفرت کرتے تھے ۔ہم ’’اظہار رائے کی آ