اشاعتیں

ستمبر, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بہار کے ہائی اسکول سے اردو غائب کرنے کا ماسٹر پلان

تصویر
بہار کے ہائی اسکول سے اردو کوغائب کرنے کا ماسٹر پلان         محمد حسین ریسرچ اسکالر،شعبہ اردو،دہلی یونی ورسٹی۔ ای میل : hussaindu21@gmail.com بہار کے اردو حلقے میں محکمہ تعلیم کے  ایک حکم نامے کی وجہ سے بے چینی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ محکمہ تعلیم نے۔ 15 ،مارچ 2020 ء کو ایک حکم نامہ  جاری کیا ہے)فائل نمبر- 11 : -/ 799 یہ حکم نامہ در اصل  ہائی اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری اور نشستوں کی تعداد میں پہلے سے موجود ضوابط میں ترمیم سے متعلق   ہے۔ اس حکم نامے  میں مذکور ہے کہ پہلے بہار کے  ہائی اسکولوں میں کلاس ۶ سے دسویں جماعت تک کی تعلیم  ہوتی تھی اسی طرح 8  ویں جماعت سے10  ویں جماعت تک کی تعلیم ہوا کرتی تھی ۔جس میں  کچھ عرصہ پہلے ہی تبدیلی آچکی ہے اب ہائی اسکول میں 9  ویں اور 10 ویں جماعت کی ہی تعلیم کا نظم ہے۔ حکومت بہار نے اسی تبدیلی کو دلیل بنا کر اساتذہ کی اسامیوں اور تقرریوں کے سلسلے میں پہلے سے  موجوداصولی  پیمانے (مانک منڈل)میں بھی تبدیلی کر دی۔کیوں کہ پہلے ہائی اسکول میں 6 سے 10 تک کی تعلیم کا نظم تھا اس لیے اساتذہ کی پوسٹ بھی اسی اعتبارسے وضع کی گئی تھی۔ اس وقت اساتذہ کی تق