اشاعتیں

2017 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اردو نظم :جدیدیت کے تناظر میں

تصویر
اردو نظم :جدیدیت کے تناظر میں   محمد حسین    ریسرچ اسکالر ،شعبہ اردو ،دہلی یونی ورسٹی         کسی بھی سماج اور ملک کی سرحد میں تحریکات و رجحانات وہاں کے مخصوص سماجی تفاعل سے ہی وجود میں آتی ہیں ۔پھر یوں بھی ہوتا ہے کہ دوسرا سماج یا ملک بھی اسی طرح کے سماجی ،نفسیاتی اور سیاسی تفاعل کے زیر اثر ہو تو وہاں بھی ویسی تحریکات و رجحانات فطری یا شعوری طور پر کلبلانے لگتی ہیں ۔فطری اس طورپر کہ مثلاً مغرب میں پیدا شدہ مسائل اور سماجی تفاعل کے باعث کوئی تحریک وجود میں آئے بعینہ وہی صورت حال مشرق میں بھی ہو تو وہاں بھی اس طرز کی تحریک وجو د میں آجاتی ہے ۔لیکن کبھی کبھی یہ عمل فطری نہیں ہوتا کیوں کہ یہ بھی ممکن ہے کہ اقوام مغرب جن مسائل سے دو چار ہو کر کسی تحریک کا بینر اٹھانے پر آمادہ ہوئے ،ممکن ہے کہ ویسے مسائل سے اقوام مشرق کا کوئی لینا دینا نہ ہو ۔ ایسی صورت میںاس طرز کی تحریک کو مشرق میں دخیل کرنے کے لیے ارباب بست و کشاد کو ایڑی چوٹی کا زو ر صرف کرنا پڑتا ہے ۔         سماجی ،علمی ،سیاسی اور احیائی تحاریک کے علاوہ ادبی تحریکات بھی ہوتی ہیں ۔لیکن اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ سماج